پشاور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے متعدد گوداموں کو سیل کر دیا ۔گوداموں میں پڑی تقریبا 41ہزارچینی کی بوریا ں تحویل میں لیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی ارز درج کر اکر گرفتار یا ں کی گئیں ۔گرفتار ذخیرہ اندوزوں کو سپیشل پرائس مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا
جبکہ سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے مجرموں کو 2لاکھ چورانوے ہزار جرمانہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائیاںکی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہمارے مذہب میں سختی سے منع ہے تاہم دولت کی حوس اور جلد امیر بننے کے چکروں میں ہم مسلمان اپنے دین کے ساتھ ساتھ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بھی ظلم کر رہے ہیں جو کہ بہت افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جہاد میںہماری مدد کریں تاکہ آپ لوگوں کو سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔