اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

25فروری کا دن مسلم لیگ (ن) کیلئے خوشی اور پریشانی لے کر آیا

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) 25فروری کا دن مسلم لیگ (ن) کے لئے خوشی اور پریشانی لے کر آیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کی وجہ سے پریشانی کی لہر دوڑ گئی اور اس کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔ دوسری جانب قیادت کے قریبی سمجھے جانے والے

احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی منظوری اور یوسف عباس کی کیمپ جیل سے رہائی خوشی کا لمحہ تھا ۔دوسرجانبمسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے،ہم نوازشریف کے علاج پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کا علاج جاری رکھیں گے۔اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے رپورٹ پر دستخط کیے تھے، اب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے، آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بناء پر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ جھوٹ قابل مذمت ہے کہ نوازشریف کا علاج یہاں ممکن تھا، حکمرانوں کی کم ظرفی اور چھوٹے پن کا احساس تھا اس لیے عدالت گئے تھے۔انہو ںنے کہا کہ نوازشریف کے علاج اور ٹیسٹ کی رپورٹس نظام الاوقات کے مطابق جمع کرائی گئیں، علاج کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی، قانونی حق ہے، نوازشریف کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیاجارہا ہے، ہم نوازشریف کے علاج پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کا علاج جاری رکھیں گے۔

 

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…