جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

فواد چوہدری پنجاب حکومت کیخلاف نواز شریف کا کندھا استعمال نہ کریں، (ن) لیگ کا جوابی وار

datetime 25  فروری‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری  نے کہا   ہے کہ فواد چوہدری پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا ذاتی حساب برابر کرنے کے لئے نواز شریف کے کاندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں۔نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے فواد چوہدری کے ٹوئٹ کے جواب میں (ن) لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس عدالت کے وضع کردہ طریقہ کار کے

مطابق جمع کرائی گئیں، فواد چوہدری کا بیان نوازشریف نہیں پنجاب حکومت کے خلاف ہے، انہوں نے پنجاب حکومت، یاسمین راشد اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کو جھوٹا اور فراڈ قرار دیا، فواد چوہدری پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا ذاتی حساب برابر کرنے کے لئے نواز شریف کے کاندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں، ایسے بیانات دے کر فواد چوہدری کا وزیراعلی پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہوگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خلاف بیان کی وجہ بظاہر پی ٹی آئی سے فواد چوہدری کی جلد رخصتی کی نشاندہی ہے، ان کے بیان کا ایک مطلب یہ ہے کہ وہ پنجاب حکومت اور بزدار صاحب کو فراڈ اور مشکوک قرار دے رہے ہیں،وہ ایسی تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ کریں جو معلوم کرے کہ پنجاب کے لوگوں کو مفت دوائی اور علاج پر پابندی کس نے لگائی؟، رقی کیوں رْک گئی اور لاہور سے کچرا کیوں نہیں اٹھاسکتے؟ جو شہبازشریف کی چار میٹروز اور اورنج ٹرین کے مقابلے میں پشاور میٹرو کے کھڈے ابھی تک نہ بھرنے کی تحقیقات کرے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…