منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی تقریر کا اثر! دولہا نکاح روک کر اپنے دوستوں کے ہمراہ درخت لگانے جنگل میں پہنچ گیا

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)دولہا نکاح روک کر اپنے دوستوں کے ہمراہ درخت لگانے جنگل میں پہنچ گیا ،دولہا محمد اختر نے موٹروے پوائنٹ، نیو کراچی اور نہر جھنگ برانچ امین پور بنگلہ کے قریب شیشم، بیری ،کیکراورشہتوت کے درخت اور پھول دار پودے لگا دیے اور پھر اپنے نکاح کی رسم ادا کی، گھر والوں والوں اور علاقہ کی لوگوں کی طرف سے خوشی کا اظہار۔

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل کی نواحی آبادی نیو کراچی(موٹروے پوائنٹ)کے محمد صدیق غفاری کے بیٹے محمد اختر کی گزشتہ روز شادی کی تاریخ مقرر تھی ،محمد اختر نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی میانوالی میں ہونے والی تقریر سنی تھی کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور درختوں سے مالی فائدہ بھی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی فضا کو بھی خوشگوار بنایا جا سکتا ہے، جب گھر والے اور عزیز و اقارب محمد اختر کا نکاح پڑھوانے کیلئے جمع ہوئے تو محمد اختر نے ایک دم اپنے نکاح کی رسم کو روک دیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کے مطابق درخت لگانا سنت نبوی ہے اور ملک کو کلین اور گرین بنایا جا سکتا ہے کے پیش نظر نکاح سے پہلے درخت لگانے کا کہتے ہوئے اپنے 2دوستوں کے ہمراہ درخت لگانے کیلئے جنگل چلا گیا اور نزدیکی نرسری سے درخت اور پودے خرید کر اپنے گاؤں اور نہر جھنگ برانچ کے قریب پودے اور درخت لگا کر سنت نبوی پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر بھی عمل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…