اسلام آباد (این این آئی) سرکاری محکموں کی جانب سے درخت کاٹ کر بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق راول ڈیم کالونی سے دن دیہاڑے سینکڑوں درخت کاٹ دئیے گئے،سمال ڈیمز افسران نے بغیر منظوری درخت کاٹ کر بیچ ڈالے،درختوں کی لکڑی راول ڈیم کالونی کے باہر منتقل کر دی گئی، درختوں
کی کٹائی پر میٹرو پولیٹن اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی،پراجیکٹ ڈائریکٹر راول ڈیم اور دیگر افسران نے موقف دینے سے انکار کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن نے کہاکہ راول ڈیم کالونی کے اندر ہماری پہنچ نہیں، لکڑی اگر راول ڈیم کالونی سے باہر منتقل ہوئی تو کاروائی ہوگی۔