اسلام آباد (این این آئی) برطانیہ اور پاکستان کے ایوی ایشن اتھارٹی کے مابین بروز سوموار معاہدہ طے پایا۔ پاکستانی طرف سے وفاقی سیکرٹری برائے ہوا بازی، حسن ناصر جامی اور برطانیہ کی جانب سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر،
رچرڈ کروڈر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی،غلام سرور خان بھی اس موقع پر موجود ہے۔ ایم او یو کا مقصد یورپی یونین سے منتقلی کے مرحلے کے دوران برطانیہ کے ہوابازی اتھارٹی کی مدد کرنا تھا۔ برطانیہ یورپی یونین سے مجوزہ منتقلی کی مدت تک یورپی یونین کے قانون کے پابند رہے گا۔دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام نے نوٹ کیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین ایئر سروسز معاہدہ میں برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق متعدد دفعات موجود ہیں۔اس معاہدہ پر 25 فروری 2008 کو مانچسٹر میں دستخط ہوئے تھے۔برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کی وجہ سے ائیر سروسز معاہدہ کے مسودے پر نظر ثانی اور ممکنہ طور پر ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیسا کہ برطانیہ اب یورپی یونین کا رکن نہیں رہا تو اس طرح کی کسی ترمیم کے بعد، برطانیہ کسی بھی ایئر لائن کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت دے گا۔ اس طرح پاکستان اس برطانوی ہوائی کمپنی کو دی گئی کسی بھی اجازت کو منسوخ، معطل یا محدود نہیں کرے گا۔