اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے سبب عوام ایران کا سفر کم سے کم کریں،حکومت پاکستان قطعی طور پر یہ کام نہیں کر رہی، وفاقی وزیر مذہبی امور نے انتہائی اہم پیغام دے دیا

datetime 24  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کہاہے کہ حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین کی زیارتوں پر پابندی نہیں لگا رہی، صرف مخصوص وقت کیلئے احتیاطا ًعوام ایران کا سفر کم سے کم کریں،علما کرام اور مشائخ اپنی مجالس، خطابات اور بیانات میں لوگوں کو تعلیم دیں، لوگوں کو شرعی پہلو سے آگاہ کیا جائے،ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کو مد نظر رکھا جائے۔

پیر کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت ڈاکٹر ظفر الطاف، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق بورانہ، شیعہ علماء، شیعہ وفاق المدارس کے نمائندگان، ایران عراق زیارات کے منتظمین اور قافلہ سالاروں کے ہمراہ اہم اجلاس ہوا۔ چین کے بعد ہمسایہ ملک ایران میں کرونا وائرس کی اطلاعات کے باعث پاکستانی زائرین کو وبا سے بچاؤ، احتیاطی اقدامات، اور سفری ہدایات سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں تمام شیعہ علماء (علامہ عارف واحدی، مفتی کفایت حسین نقوی، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سید نجم عباس نقوی، ڈاکٹر غضنفر مہدی و دیگر) اور زیارات منتظمین کی موجودگی میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجس میں کہاگیاکہ حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین کی زیارتوں پر پابندی نہیں لگا رہی، صرف مخصوص وقت کے لئے احتیاطا عوام ایران کا سفر کم از کم کریں، فی الحال کوشش ہے کہ زائرین اور تجارت کے لئے سفر کو کم سے کم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ علما کرام اور مشائخ اپنی مجالس، خطابات اور بیانات میں لوگوں کو تعلیم دیں، لوگوں کو شرعی پہلو سے آگاہ کیا جائے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کو مد نظر رکھا جائے، پیر نور الحق قادری نے کہاکہ خاص طور پر ایران کے سفر پر جانے والوں کو آگاہی دینا چاہتے ہیں،

حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات پر تمام علماء کرام کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ قوم متاثرین کرونا وائرس کی وبا کے لئے خصوصی دعا کرے۔ انہوں نے کہاکہ پڑوسی ممالک چین اور ایران کیساتھ کھڑے ہیں، چین اور ایران کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنا ہمارا فریضہ ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ایران کے سفر کے لئے پالیسی تیار کررہے ہیں، ایران کے حکام، محکمہ صحت، ایرانی دفتر خارجہ اور علمی مراکز سے رابطہ میں ہیں، امید ہے جلد اس وبا پر قابو پالیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…