اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فردوس عاشق اعوان کا سامنا پیک کیا جارہا ہے اسے میری خبر سمجھیں یا پھر کوئی ناقص چہ مگوئی ۔ چھٹی کس کس کی ہونی چاہیے تاہم اس حوالے سے لسٹ کافی لمبی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ میرے مطابق فردوس عاشق اعوان کا بسترا تیار کیا جارہا ہے جبکہ ایک لمبی فہرست ہے جن چھٹی ہونے چاہیے ،
کیا فیصل ووڈا ، شیخ رشید ، خسرو بختیار کو وزارت میں ہونا چاہیے ؟۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ایک طرف تو کہتے ہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری عمران خان کی جیب میں ہیں جبکہ دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ کوئی ڈیل ہو گئی ہےلیکن سچ تو یہ ہے ان کے درمیان کوئی ڈیل کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں ہے اور نہ ہی نواز شریف اور آصف زرداری وزیراعظم کی جیبوں میں ہیں ۔ سیکرٹری قانون، اٹارنی جنرل ،اور فروغ نسیم کے حوالے سے معروف صحافی کا کہنا تھا کہ ان تینوں کو بہت پہلے چھٹی دے دینی چاہیے تھی ۔ تاہم اب چھٹی کس کی ہونی چاہیے یہ ایک لمبی فہرست ہے۔ میں سن رہا ہوں کہ فردوس عاشق اعوان کا سامان باندھا جارہا ہے آپ اس کو خبر سمجھیں یا کوئی ناقص چہ مگوئی کہہ دیں ۔ فیصل واوڈا کوئی حق ہے کہ وہ وزارت کے عہدے پر رہیں ، خسرو بختیار ایک نالائق آدمی ہے ، شیخ رشید نے جس طرح ریلوے چلائی اس کے بعد بھی انہیں وزارت کیا ہونا چاہیے؟ ۔ کس کس کا نام لیں گے ؟ شفقت محمود یا پھر حماد اظہر ایسے وزراء جو جو سر جھکائے اپنا کام کرتے ہیں ۔ اسد عمر میں کوئی قابلیت نہیں ہے انہیں جتنی مرضی کمنٹری کروا لیں وہ اینگرو سے ناکام ہونے کے بعد پاکستان آئے ہیں ۔