فردوس باجی سرکاری خزانے پر آپ کا نیا باس بوجھ ہے، کعبے کس منہ سے جاؤ گی فردوس باجی، شرم تم کو مگر نہیں آتی،رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم بارے حیران کن بات کر دی

24  فروری‬‮  2020

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کعبے کس منہ سے جاؤ گی فردوس باجی، شرم تم کو مگر نہیں آتی، فردوس باجی سرکاری خزانے پر آپ کا نیا باس بوجھ ہے جو اٹھارہ ماہ سے شہباز شریف کے منصوبوں پہ تختیاں لگا رہا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ شہباز شریف نے ملک کو چار میٹروز، اورنج لائین کا تحفہ دیا،

آپ نے تو سرکاری بسیں چوری کرکے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا،عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار، آٹا، چینی چور عمران مافیا قومی خزانے اور ملک پر بوجھ ہے تنخواہ وہ واپس کرے۔فردوس باجی شہباز شریف کے دور کے کارناموں کی کہانی آج عوام کی زبانی سنیں،فردوس باجی عوام آج ہر لمحہ شہباز شریف کو دعائیں اور عمران نیازی کو بدائیں دے رہی ہے۔شہباز شریف کے دور کی کہانی وہ شاندار منصوبے سنا رہے ہیں جن پہ آپ اٹھارہ ماہ سے تختیاں لگا رہے ہیں۔عمران مافیا کے دور کی کہانی آج پاکستان کے عوام سنا رہے ہیں جس کی اٹھارہ ماہ میں دوائی، روٹی، کاروبار، روزگار سب بند ہوگیا۔چھ ہزار میگاواٹ بجلی شہبازشریف نے بنائی، عمران نیازی کے ساڑھے پانچ سو ڈیمز کی تلاش اب تک جاری ہے۔شہباز شریف کے دور کی کہانی آج پنجاب میں کارڈیک سنٹر، کڈنی ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ یونٹ سنا رہے ہیں۔ فردوس باجی عمران مافیا کے دور کی کہانی عوام سنا رہے ہیں جن کی روٹی، آٹا، چینی، روزگار اور کاروبار سب چوری ہو گیا۔شہباز شریف کے دور کی کہانی وہ صنعت کار سنا رہا ہے جس کی صنعت اٹھارہ ماہ میں تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کے دور کے ظلم کی کہانی آج وہ نوجوان سنا رہا ہے جس کے ملک کو آئی ایم میں گروی رکھ دیا گیا ہے۔عمران مافیا کے دور کے ظلم کی کہانی آج وہ نوجوان سنا رہا ہے جس کی امید، کاروبار، روزگار پہ ڈاکہ پڑ چکا ہے۔فردوس باجی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کو یاد کرنے سے بہتر ہے، توبہ کریں،

اور عوام پہ ظلم بند کریں۔نوازشریف، شہبازشریف کو طعنے دینے کے بجائے عوام کی سنیں جو آپ کو بددعائیں دے رہے ہیں۔فردوس باجی تنخواہ عمران مافیا واپس کرے جو پارلیمان سے مفرور ہے۔فردوس باجی پشاور میٹرو کے ارب کے کھڈے کھودنے والا عمران مافیا سرکاری خزانے پہ بوجھ ہیں، تنخواہ واپس کریں۔فردوس باجی اٹھارہ ماہ میں ملک کو ارب کا مقروض کرنے والا عمران مافیا سرکاری خزانے پہ بوجھ ہے تنخواہ واپس کرے۔فردوس باجی اٹھارہ ماہ میں ملک کو مہنگا اور غریب ترین کرنے والا عمران مافیا سرکاری خزانے پہ بوجھ ہے تنخواہ واپس کرے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…