اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔ 23 مارچ کی آمد کے موقع پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمر کس لی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے 10 مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر تے ہوئے تمام سرگرمیوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی،مجالس،جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔غیر رجسٹرڈ ہاوسنگ سکیموں
کی ایڈور ٹائزنگ،ہینڈ بل،پمفلٹ اور وال چاکنگ کے ساتھ ساتھ لاوڈ سپیکر،ایمپلی فائر اور آتش بازی کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ کیسٹ پلیئر،ساونڈ سسٹم اور کھلونا پسٹل،سٹون کرشنگ اور اور کبوتر بازی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔