پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی صدر ٹرمپ کا گجرات میں مودی کیساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت پورے انسانیت کی توہین قرار، امریکہ سے پاکستان کی ڈیل کیا کام کر سکتی ہے؟ انتہائی دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام، ظلم و بربریت کے وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی،افسوس کہ امریکی صدر ٹرمپ آج گجرات ہے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عا م، ظلم و بربریت کے وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا گجرات میں مودی کیساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت پورے انسانیت کی توہین ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ امریکی صدر انڈیا کی بجائے پہلے پاکستان جاتا جس نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں اِن گنت قربانیاں دی ہے، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان تب تک نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ سے ہماری ڈیل نہیں ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پاکستان کی اکانومی تباہ ہورہی ہے، امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ نکالنے سے مشروط کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رہیگا، امریکہ دھشتگردی کیخلاف و طالبان کیساتھ مزاکرات میں پاکستان کے اہم کردار کو مدنظر رکھ کر اپنی شکایت واپس لے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ہمارے آرمی چیف آف سٹاپ قمر جاوید باجوہ کا کردار و باجوہ ڈاکٹرائن قابل ستائش ہے، امریکہ و طالبان امن مزاکرات میں جنرل قمر باجوہ کا کردار بہت اہم رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…