بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

جانتے ہیں مولانا فضل الرحمان ناراض ہیں، سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات، انتہائی اہم پیشرفت

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مولانا کی تحفظ دستور تحریک میں شرکت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارا ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور مولانا عبد الواسع بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں مولانا اسعد کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئے حاضر ہوا تھا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی

کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحفظ دستور کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ قیادت کریگی۔ رہبر کمیٹی برقرار ہے، اکرم درانی نے مدعو کیا تو کوئی وجہ نہیں ساری جماعتیں شریک نہ ہوں۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، مگر وہ روادار سیاستدان اور عالم دین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں البتہ پی ٹی آئی کی طرح غیر جمہوری راستہ اپناتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک یا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرینگے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…