اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 24فروری کو لاہور گوجرانوالہ ایکسپریس کا افتتاح کرینگے ، اس ٹرین کا ایک جانب کا کرایہ 100 روپے ہوگا ، یہ ٹرین دن کی3 مختلف اوقات میں لاہور اور گوجرانوالہ سے چلے گی ۔لاہور گوجرانوالہ ایکسپریس کے بادامی باغ ، شاہدرہ ، کالا شاہ کاکو ، مریدکے ، سادھوکی ، کامونکی ، ایمن آباد اور گوجرانوالہ
سٹی سٹاپ مقرر کیے گئے ہیں ۔گوجرانوالہ سے ٹرین کا پہلا ٹرپ صبح 6بجکر 30منٹ پر، دوسرا ٹرپ 12بجکر 30منٹ پر جبکہ تیسرا تیسرا ٹرپ شام 5بجکر 15منٹ جبکہ لاہور ریلوے سٹیشن سے پہلا ٹرپ صبح 10بجکر 30منٹ ، دوسرا ٹرپ دوپہر تین بجے جبکہ تیسرا ٹرپ شام 7بجکر 25منٹ پر ہوگا ۔یہ ٹرین لاہور تا گوجرانوالہ کا سفر ایک گھنٹہ 45منٹ میں طے کریگی ۔اس ٹرین کا فی مسافر کرایہ 100روپے ہوگا ۔