منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

چین میں ہمارے بچوں کا کوئی علاج نہیں ہورہا، واپس لے آؤ بے شک یہاں الگ وارڈز میں ان کو رکھ دو،ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین پھٹ پڑے

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین کو بریفنگ دینے کامعاملہ ،او پی ایف بوائز کالج میں والدین معاون خصوصی برائے صحت اور اوور سیز پاکستانی کے سامنے پھٹ پڑے۔

بدھ کو والدین نے بریفنگ لینے سے انکار کرتے ہوئے شدید شور شرابہ کیا اور کہاکہ ہمیں ہر صورت اپنے بچے چاہئیں ،والدین بے قابو ہوگئے اور سٹیج پر آ گئے،پولیس والدین کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی اس وقع پر وزیر کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ ہم بچوں کی واپسی کا ٹائم نہیں بتا سکتے ۔ والدین نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں بچے واپس نہیں لاسکتے، ہمارے دل پر کوئی مرحم تو رکھ دو۔ والدین نے کہاکہ ہمارے بچوں کو چین میں کمروں میں بند کردیا گیا ہے، چین میں ہمارے بچوں کا کوئی علاج نہیں ہورہا۔ والدین نے کہاکہ بچوں کو واپس لے آؤ بے شک یہاں الگ وارڈز میں ان کو رکھ دو، آپ ہمیں بتائیں کب بچے واپس آئیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہم بچوں کی واپسی کا کوئی ٹاائم نہیں بتا سکتے، کابینہ میں آپ کا معاملہ اٹھائیں گے تاہم ظفر مرزا اور زلفی بخاری والدین کی بات سنے بغیر اٹھ کر چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…