کراچی(این این آئی)شہر قائد میں آمدن اور اثاثہ چھپانے والے ڈاکٹرز کے خلاف ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے 17 بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ایف بی آرذرائع کے مطابق کراچی میں آمدن اور اثاثہ چھپانے والے ڈاکٹرز کے گرد ایف بی آر نے گھیرا تنگ کردیاہے، ایف بی آر کی جانب سے کراچی کے 17 بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹرز
کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف بی آر کی جانب سے ڈاکٹرز کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات اور بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔ایف بی آر حکام نے ضیاء الدین میموریل اسپتال کی جانب سے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔