جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر میں کوئی بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا، حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد اختر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر میں کوئی بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا اس مسئلے کو پاکستان اور بھارت نے ہی کشمیریوں کی حمایت سے مل کر حل کرنا ہے۔ایک انٹرویومیں سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد اختر خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورے کو صرف کشمیر کے معاملے پر دیکھنا ہی کافی نہیں ہو گا اس کے باوجود کے کشمیر ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم ان کے دورے کو دوسرے پہلوؤں سے بھی دیکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ویٹو پاور نے عمل کروانا ہوتا ہے جبکہ سیکرٹری جنرل صرف دو ممالک کے درمیان ثالثی کرا سکتا ہے جبکہ بھارت کشمیر کے معاملے پر کسی کی ثالثی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کسی نے حل نہیں کروانا یہ پاکستان، بھارت اور کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہو گا، بڑی طاقتیں اس میں کردار ادا کر سکتی ہیں تاہم پاکستان کو بھارت کے ساتھ فوری مذاکرات کی طرف جانا چاہیے تاہم بھارت اس وقت مذاکرات کی طرف آتا دکھائی نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کسی کی ثالثی کے ذریعے حل نہیں ہو گا۔ دنیا میں ضمیر نام کی کوئی چیز نہیں ہے، نہ مسلم دنیا اور نہ عالمی ضمیر کشمیر کے معاملے پر کچھ کریگا تاہم کشمیری اس حوالے سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں،کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی تعریف کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ موجودہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر ہیومن رائٹس کونسل میں جانا چاہیے اور وہاں سے کشمیر کے لیے قرارداد پاس کرانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں کسی کو خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے اور کوششوں کو مزید تیز کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…