کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اور بلاول بھٹو آج کل ایک پیج پر بھی ہیں اور ایک جیسی صورتحال سے دوچار بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں سلیم صافی نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو آج کل ایک پیج پر بھی ہیں اور ایک جیسی صورتحال سے دوچار بھی ہیں۔دونوں اس وقت سیاست نہیں کررہے صرف تماشا دیکھ رہے ہیں، ان دونوں کو اپنے اپنے والد کے کیسوں اور صحت کی فکر ہے،
دونوں اس انتظار میں ہیں کہ ہم کچھ نہ بولیں کوئی تیسرا فریق ان کیلئے حکومت گرا کر میدان سجادے، بلاول جمہوریت اور صحافتی آزادی کے چیمپئن بنتے ہیں۔پروگرام میں موجود سینئر صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانا ان کا امتحان ہے، چیف جسٹس کو عزیز میمن کے ساتھ پچھلے دس برسوں میں قتل کیے جانے والے تمام صحافیوں کے کیسوں کا نوٹس لینا چاہئے۔جبکہ حسن نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کا یہ گھریلو اندرونی معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت کرنے والے کون ہوتے ہیں، بلاول کے والد پر بھی سیاسی سکوت طاری ہے اس کا کیا جواز ہے۔تاہم ارشاد بھٹی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر نوٹس لینا چاہئے، بلاول کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کی خاموشی ڈیل کی وجہ سے نہیں ہے، نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لاپتہ ہوگیا ہے، مریم نواز کی ٹوئٹر کہانیاں اور جلسے کہاں غائب ہوگئے ہیں۔