اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے20 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن بجٹ میں کٹوتی سے متعلق معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعظم کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بجٹ کٹوتی سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری
طور پر 21 ارب سے زائد فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی، جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 20 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیراعظم کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت ہرطالب علم کو لیپ ٹاپ فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا ۔مالی سال 2019-2020 میں ایچ ای سی کیلئے 69 ارب روپے مختص کیے گئے تھے،20 ارب کےاس فنڈ کے بعد ایچ ای سی کا مجموعی بجٹ 80 ارب تک پہنچ جائے گا۔