ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

اپوزیشن کو ایک جگہ اکٹھا کیا مگر کسی نے ساتھ نہیں دیا،عمران خان کی پشت پر کون سے دو ممالک کھڑے ہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

چارسدہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا، جعلی الیکشن کراکر ناجائز حکومت بنائی گئی، عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑا ہے،سیاست دان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی الیکشن کراکر ناجائز حکومت بنائی گئی،

عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود کو شیرپکارتی رہی مگر جے یو آئی نے چوہا بنا دیا ہے، 70سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے 18 مہینے میں لیے گئے، ملک کی معاشی صورتحال تباہ ہو چکی ہے اور نت نئے ٹیکسوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبورکیا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے قومی خزانے میں کچھ نہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے 25 لاکھ نوجوانوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا۔انہوں نے آزادی مارچ میں بڑی اپوزیشن جماعتوں کے روپے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد آزادی مارچ میں علامتی طور پر شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھ پر کپتان کی حکومت ختم کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں علی الاعلان کہتا ہوں کہ کپتان کی حکومت ختم کرکے دم لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود کو شیر پکارتی ہے تاہم جے یو آئی نے اسے چوہا بنا دیا ہے۔امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اگر سیاستدان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے ہیں تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔ انہوں ں ے دعویٰ کیا کہ

جے یوآئی کے آزادی مارچ کی وجہ سے کپتان ڈمی حکمران بن چکے ہیں۔انہوں نے ارباب اقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب جے یو آئی قومی کی آواز بنی تو مجھ پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز کپتان اوران کی حکومت میں دم ہے تو مجھ پر غداری کا پرچہ کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جھکنے اور ڈرنے والے نہیں ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے انگریز سامراج کو اپنے سامنے جھکایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہیں تو جے یو آئی کے اکابرین کی بہادری کے حوالے سے اپنے سسرالیوں سے بھی پوچھ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…