راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں جمعہ کے روز غیر اعلانیہ بسنت کے دوران اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے اندھی گولی لگنے سے سینئر فوٹو جرنلسٹ کا جواں سال بھانجا اور8ماہ کی بچی زخمی ہو گئے جبکہ آتش بازی، ہلڑ بازی اور پتنگیں لوٹنے کے دوران متعدد بچے اور نوجوان زخمی ہو گئے بسنت اور پتنگ بازی کے باعث تمام دن چھتوں پر طوفان بدتمیزی برپا رہا اونچی آواز میں ریکارڈنگ اور گانوں کی آوازوں سے کانوں پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی
جبکہ پولیس تمام دن محض گاڑیوں پر سپیکر لگا کر پتنگ بازی سے باز رہنے سے اعلانات کرتی رہی جبکہ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی میں 10ہزار کے قریب پتنگیں،45ڈوریں، اسلحہ، منشیات اور شراب برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے اطلاعات کے مطابق ٹنچ بھاٹہ کے علاقے فیصل کالونی میں گھر کے صحن میں موجود 20سالہ وجیہہ الحسن سر میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیامذکورہ نوجوان سینئر فوٹو جرنلسٹ خرم بٹ کا بھانجا تھاجسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاادھر گرجا روڈ کے علاقے میں گھر کی چھت پر لیٹی8ماہ کی بچی ٹانگ پر اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی بسنت کے موقع پر ٹنچ بھاٹہ، آدڑہ، گرجا روڈ، بکرا منڈی، ڈھیری حسن آبادسمیت مختلف علاقے گولیوں کی اور پٹاخوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتے رہے بچے اور نوجوان پتنگیں لوٹنے کے لئے چھتیں پھلانگتے اور سڑکوں پر دندناتے رہے جس سے متعدد بچے اور نوجوان زخمی ہو گئے ادھر پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی میں 10ہزار کے قریب پتنگیں،45ڈوریں، اسلحہ، منشیات اور شراب برآمدکر لی ایس پی پوٹھوہارڈویژن سیدعلی کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے 5ہزار420 پتنگیں، اسلحہ،ایمونیشن اور شراب برآمد کر لی،تھانہ سول لائن پولیس نے3ہزار سے زائد پتنگیں تھانہ آراے بازارپولیس نے 5ملزمان گرفتار کر کے 980پتنگیں اور 33ڈوریں،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے330پتنگیں اور 12ڈوریں برآمد کرکے پتنگ بازی ایکٹ، ناجائز اسلحہ اور منشیا ت فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔