جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب ریلیف پیکیج کا اعلان بیرون ملک سے آنے والے افراد کتنے موبائل مفت لا سکتے ہیں ؟ جانئے

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان رقوم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا پلان مرتب کر لیا ہے۔نئے منصوبہ پر عملدرآمد سے امیگرنٹس کو ہوائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ 2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ امیگرنٹس کے خاندانوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔اس منصوبے کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

بیورو آف امیگریشن کے سینئر آفیسر کے مطابق امیگرنٹس کیلئے مراعات کا آئیڈیا ترسیلات زر کے حوالے سے قائم کمیٹی نے دیا جس کی سربراہی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کر رہے ہیں۔ حالیہ میٹنگ میں وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ممالک جانے والے افراد کے نئے بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں معاونت پر رضامندی ظاہر کی۔بیورو آف امیگریشن کو باہر جانیوالے ہر پاکستانی کو نئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں معاونت کی ہدایت کی گئی تا کہ انہیں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز جاری کیے جا سکیں جس میں مختلف مراعات دی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…