جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مسافروں کو محفوظ،آرام داہ اور سستا سفر فراہم کرنے کا اعلان ، پلان سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پاکستان ریلوے نے ادارہ کو خسارہ سے منافع بخش ادارہ بنانے کا پلان جمع کرا دیا۔ منگل کو ریلوے بزنس پلان 121 صفحات پر مشتمل ہے،ریلوے بزنس پلان کے ذریعے مسافروں کو محفوظ،آرام داہ اور سستا سفر فراہم کیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق بزنس پلان کے زریعے ریلوے مالی طور پر پائیدار ادارہ بنایا جائے گا،بزنس پلان پر عمل در آمد کے لیے

ریلوے کو تمام متعلقہ اداروں کی معاونت درکار ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے کی باوقار بحالی کے لیے حکومت کی مکمل سیاسی و مالی حمایت بھی درکار ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے کو خسارہ سے نکالنے کے لیے گورننس،ریلوے بورڈ کی نگرانی ہونی چاہیے ،ریلوے کا نظام مکمل ڈیجیٹل اور نجی سیکٹر کو ساتھ شامل کرنا ہو گا۔رپورٹ کے مطابق ریلوے میں پروفیشنل افراد کی ہر شعبہ میں ضرورت ہے، ریلوے کو منافع بخش بنانے کے لیے انٹر نیشنل جوائنٹ وینچر معاہدے کرنا پڑیں گے، رپورٹ کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے ریل انجنوں کی مرمت کا کام متاثر ہوتا ہے،ریلوے کے 50 فیصد پرانے انجن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سرکولر ریلوے کی بحالی کیلئے وزیر ریلوے وزیراعلی سندھ سے ملے، وزیراعلیٰ سندھ نے سرکولر ریلوے ٹریک سے تجاوزات فوری ہٹانے کی یقین دہانی کرائی،عدالتی حکم پر ریلوے نے متاثرین کی بحالی کیلئے سندھ حکومت سے رجوع کیا۔ رپورٹ کے مطابق سرکولر ریلوے متاثرین کو نقد امداد یا تعمیر شدہ فلیٹس فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی، متاثرین کو پیشکش وزیراعلی سندھ کی کے سی آر بحالی کمیٹی نے کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…