اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹوز کو سبسڈی کی مد میں 10 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی 70روپے کلو ، گھی 175روپے کلو جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے میں دستیاب ہو گا ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ
یوٹیلیٹی اسٹورز ماہانہ 5ارب دی جارہی ہے جبکہ پانچ میں یوٹیلٹی سٹورز کو 2ارب روپے روزانہ سبسڈی دی جاری ہے ، چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو اور گھی کی قیمت 175 روپے فی کلو کر دی جائے گی جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا عوام کو ب800روپے میں ملے گا ۔ واضع رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی تھی۔