جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کا نیا طریقہ متعارف کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کا طریقہ کار مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا ہے ٗ ماسٹر پروگرامز )ماسوائے ایم اے اردو ٗ اسلامیات ٗ مطالعہ پاکستان ٗ عربی( چار سالہ بی ایس ٗ چار سالہ بی ایڈ ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں رجسٹرڈ طلبہ اب یونیورسٹی کی

ویب سائٹ www.aaghi.aiou.edu.pkپرلاگ اِن ہوکر اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں گے۔سمسٹر خزاں 2019ء میں داخل طلبہ و طالبات کو Usernameاور Password بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دئیے گئے ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارف نام اور پاس ورڈ ویسے درج کریں جیسے انہیں میسج میں ملا ہے ٗ یعنی جہاں لفظ کیپٹل ہے ٗ کیپٹل ہی درج کریں۔لاگ اِن ہونے کے بعد Student Quick Manualپر کلک کرکے پی ڈی ایف فائل ڈائون لوڈ کرلیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ ِStep by Stepدرج ہے۔ایسے طلبہ جن کو ابھی تک میسج نہیں ملے یا انہوں نے میسج ڈیلیٹ کردیا ہے ٗ وہ [email protected]پر اپنے کوائف دوبارہ ارسال کریں۔مشقیں MS WORDفارمیٹ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپ لوڈ کئے جاسکتے ہیں ٗ ہاتھ سے لکھنے کی صورت میں تصویر بنا کر )پی ڈی ایف(اپ لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اس بات کا خیال رکھیں کہ فائل سائز 5MBسے زیادہ نہ ہو۔طلبہ اپنی دونوں مشقیں آخری مقررہ تاریخ) 15۔اپریل2020ء (تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں ٗ اس کے بعد مشقیں اپ لوڈ کرنے کا لنک ہٹادیا جائے گا۔طلبہ مزید رہنمائی کے لئے براہ راست ای میل [email protected]پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…