اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت337 افراد کے بیرون ملک جانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے،تحریری جواب کے مطابق جرائم میں پنجاب سب سے آگے۔2019 میں 4 لاکھ 90 ہزار 155 مقدمات درج ہوئے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا
اجلاس ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر داخلہ بریگیڈیئرریٹائرڈ اعجاز شاہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت داخلہ نے 84 تنظیموں کو غیر قانونی اور کالعدم قراردیا۔انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 337 افرادکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔