اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جولائی تک کتنا قرض لیا جائے گا ، 2023ء تک اندرونی و بیرونی کتنا قرضہ واپس کرنا ہے؟ قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ جمع دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک 12261ارب ملکی قرضہ واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ اپنی آئینی مدت میں 2 اعشاریہ 28 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کے حکام نے تحریری طور پر بتایا کہ وفاقی حکومت کے ذمے صوبائی حکومتوں کا کوئی قرض نہیں۔رواں سال کے ماہ جولائی تک تقریباً1900ارب کا مزید قرضہ لیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت 800 ارب اندرونی جبکہ 1100 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت کے دوران 12ہزار261 ارب روپے ملکی جبکہ 28.2 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔