جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ اور گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں بھی حیران کن اضافہ، اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ماہ جنوری 2020میں حاصل ہونے والی ٹیکس آمدنی کی تفصیلات اور ٹیکس سال 2019میں اب تک جمع ہونے والے ٹیکس گوشواروں کی تعداد جاری کی ہے۔ جنوری 2020میں حاصل کردہ ریوینیو 320ارب روپے ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 17فیصد زائد ہے۔ جنوری میں حاصل ہونے والے ریوینیو میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ نیشنل بینک کی آف لائن برانچز سے تاخیر سے معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

مجموئی تعداد میں بھی 17فیصدمثبت اضافہ حاصل ہوا ہے۔موجودہ ٹیکس ریوینیو کا انحصار بڑے پیمانے پر ہونے والی پیداوار، درآمدات، خوراک اور ادویات کے علاوہ ہونے والا خرچہ اور اجرت میں اضافہ ہیں۔ یہ تمام اعشارے مائیکرواکنامکس میں ہونے والی تبدیلی کا نتیجہ ہیں اس لئے موجودہ مالی سال میں 17فیصد ریوینیو اضافہ ایف بی آر کی بہت بڑی کامیابی ہے۔پچھلے پانچ سال کا جائزہ یہ بتاتا ہے کہ ایف بی آر 50سے55فیصد ریوینیو درآمدی ٹیکسز سے حاصل کرتا ہے۔ درآمدات میں دباؤ کی وجہ سے یہ آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ٹیکسز میں ہونے والی بڑھوتری اندرونی ٹیکسز سے ہونے والی آمدنی میں 30فیصد اضافہ ہے جو کہ ایف بی آر میں اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ایف بی آر کے افسران اور افرادی قوت محدود وسائل کے باوجود انتھک محنت کی بدولت ریوینیو میں صحت مند اضافہ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 40فیصد اضافہ حاصل ہوا جو کہ پاکستانی عوام کی ادارے پر اعتماد کی علامت ہے۔ ٹیکس سال 2018کے لئے اکتیس جنوری 2019تک گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد سولہ لاکھ پینتالیس ہزار آٹھ سو اٹھائیس تھی جو کہ ٹیکس سال 2019کے لئے اکتیس جنوری 2020کو بڑھ کر تئیس لاکھ بیالیس ہزار چھ سو بیالیس ہو گئی ہے۔ایف بی آر کو اس بات کا ادراک ہے کہ ٹیکسز کا حصول معاشی سرگرمیوں سے وابستہ ہے اسی وجہ سے ایف بی آر نے معاشی سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیر ٹیکسز کے اہداف کا تعین کیا ہے۔

اس سال ایف بی آر کو حاصل ہونے والی کامیابی تاجر تنظیموں اور کاروباری افراد کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے اور توقع ہے کہ یہ تعاون جاری رہے گا۔ایف بی آر حتی الامکان کوشش کر رہا ہے کہ برآمد کنندگان کے ریفنڈز میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اسی لئے اس سال جاری ہونے والے ریفنڈز اس سے پہلے کبھی بھی جاری نہ ہو سکے۔ اس سال 120ارب کے ریفنڈز جاری ہوئے جبکہ پچھلے سال 65ارب جاری کئے گئے۔ ایف بی آر اپنی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ ریوینیو میں اضافہ لایا جائے جس سے وابستہ پاکستانی شہریوں کی خوشحالی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…