جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

موجودہ حکومت کے 18 ماہ میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ، پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف مارکہ حکومت نے پاکستانی معیشت کی بینڈ بجادی، حقیقت پر مبنی دھماکہ خیز باتیں

datetime 30  جنوری‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر اور کشمیری عوام کو یکسر بھلا دیا ہے، حکمران اس ٹرمپ سے کشمیر کی ثالثی کرانا چاہتے ہیں جس نے بیت المقدس اسرائیل اور یہودیوں کو دے دیا۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیت المقدس امت مسلمہ کا ہے، دنیا کی کوئی طاقت بیت المقدس کی ملکیت امت سے چھین نہیں سکتی۔

موجودہ حکومت کے 18 ماہ میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پر فلور اور شوگر ملز مافیا کا قبضہ ہے،ایک شخص نے پہلے 5 لاکھ ٹن گندم سستے داموں برآمد کیا اور اب وہی شخص 3 لاکھ ٹن گندم مہنگے داموں درآمد کررہا ہے۔ حکومت اپنی صفوں میں موجود مافیا کے خلاف کاروائی کرے اور انہیں گرفتار کرے۔ پاکستان پر غلامان امریکہ کی حکومت ہے، گزشتہ اور موجودہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف مارکہ حکومت نے پاکستانی معیشت کی بینڈ بجادی ہے۔ 22 مارچ کو پشاور میں صوبہ بھر کے نوجوانوں کے لئے یوتھ کنونشن منعقد کررہے ہیں۔ یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کرنے کا پروگرام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جامع مسجد منصورہ لاہور میں بونیر اور دیر سے آئے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنان کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بونیر کے امیر حلیم باچا، جنرل سیکرٹری و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ قبلہ اول مسلمانوں کا ہے، اس پر عیسائی یا یہودی تسلط کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ افسوس کا مقام ہے کہ کچھ اسلامی ممالک بیت المقدس کو اسرائیل دینے کے امریکی صدر کے اعلان کی حمایت کررہے ہیں۔ اس مسئلے پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کرپشن پر صوبائی وزراء بھی چیخ پڑے ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر کرپشن کے الزامات لگادئیے ہیں، کرپشن میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی چیخیں نکال دی ہیں۔ آٹا، گھی، چینی، دالیں،سبزیاں، بجلی، گیس اور استعمال کی دوسری اشیاء مہنگی کرکے عوام کا معاشی استحصال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حکمرانوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ملکر حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کے خلاف تحریک چلا رہی ہے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس کرپٹ حکومت کو گھر نہیں بھیج دیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…