اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روزگار کے متلاشی افراد کے لئے مختصر دورانیہ کے 18۔سرٹیفیکیٹ کورسسز متعارف کردئیے ہیں ٗ ان میںعربیک ٹیچنگ ٹریننگ سرٹیفکیٹ(ATTC)ٗ لغت القرآن ٗ اللسان العربی ٗ عربی بول چال ٗ زرعی کورسسز ٗ فرنچ آن لائن ٗ گھریلوں مصنوعات کی فروخت ٗ پلمبنگ ٗ سٹیل فکسر ٗ الیکٹریکل ویلڈنگ ٗ الیکٹریکل وائرینگ ٗ ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشننگ ٗ الیکٹریشن ٗ
موٹر وائنڈنگ ٗ سول سروئیر ٗ سول ڈرافٹسمین اور کمپیوٹر سافٹ وئیر اینڈ ہارڈوئیر شامل ہیں ٗ ان کورسسز کے داخلے21۔فروری تک جاری ہیں۔ عمومی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں رکھنے کے باوجود بیروز گاری کے مسئلے کا سامنا کرنے والوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ ان پروگرامز کی تکمیل سے انہیں اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سرپرستی میں یونیورسٹی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیار کررہی ہے تاکہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی مہارتوں پر مشتمل تربیتی پروگرامز کی تکمیل کے بعد وہ بہتر معاشی مواقع حاصل کرسکیں۔میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے داخلے بھی جاری ہیں۔