پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرکاری گھروں کی خلاف قانون الاٹمنٹ سپریم کورٹ نے زبردست حکم جاری کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سرکاری گھروں کی خلاف قانون الاٹمنٹ پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دور ان سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افسران کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد کے کتنے سرکاری گھروں پر قبضہ ہے، آگاہ کیا جائے، سرکاری گھر کرائے پر دینے والے افسران کیخلاف کریمنل کارروائی کریں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تک فراڈ کرنے والے پچاس لوگ فارغ نہ کیے جائیں تو بہتری نہیں آئے گی، اسی فیصد افسران نے سرکاری گھر کرائے پر دے رکھے ہیں، افسران نے اپنے گھر بنا لیے لیکن سرکاری گھر چھوڑنے کو تیار نہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ سرکاری گھروں پر زبردستی قابض افسران بے ایمان ہیں، کیا سرکاری گھر کرائے پر دینے والے افسران نوکری پر رہنے کے قابل ہیں؟ ۔چیف جسٹس نے سیکرٹری ہائوسنگ سے مکالمہ کیاکہ سرکاری افسران کو گھر دینا ہی بند کر دیں۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے کہاکہ سرکاری گھروں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، سرکاری گھروں کی کل تعداد 28 ہزار ہے۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے کہاکہ اسلام آباد میں 17ہزار آٹھ سو سرکاری گھر ہیں، اسلام آباد کے 1517 سرکاری گھروں کا قبضہ واگزار کرا لیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ قبضہ کرنے والے افسران کیخلاف کیا کارروائی ہو رہی ہے؟ سرکاری افسران کیخلاف آپکی کارروائی کا بھی الٹا ہی نتیجہ نکل رہا۔مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔‎

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…