ترچھی ٹوپی والی سرکار اب ٹوپی سیدھی کر کے پاکستان آئیں،ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا ثابت کرنے والے اب وضاحت پر جواب دیں، فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

26  جنوری‬‮  2020

سیالکوٹ (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا سمجھنے والے اب وضاحت آنے پر جواب دیں،آٹے کی قیمتوں اور اتحادیوں کی ناراضی سے متعلق سنسنی خیزی پھیلانے والے اور چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی آئندہ بھی ہو گی،

بیماری کی آڑمیں لندن میں بیٹھ کرحکومت گرانے کی سازش ہورہی ہے،ان کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ترچھی ٹوپی والی سرکار اب ٹوپی سیدھی کر کے پاکستان آئیں اور سیاست کریں،حکومت کے خلاف بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے،پنجاب میں قانون سازوں کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے،پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اتوار کو فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر چیئرمین سہیل مظفر کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بغلیں بجانے والے، وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہو کر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا ثابت کرنے والے اب رپورٹ کی وضاحت آنے پر جواب دیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں اور اتحادیوں کی ناراضی سے متعلق سنسنی خیزی پھیلانے والے اور چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی آئندہ بھی ہو گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ترچھی ٹوپی والی سرکار اب ٹوپی سیدھی کر کے پاکستان آئیں اور سیاست کریں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک کے عوام پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اور اس ترقی کے لیے یہ ضروری ہے کہ عوام کی جانب سے جس پارٹی کو آئندہ پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے وہ قانون سازی میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب کے تمام صوبائی قانون سازوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے میں ایسی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ پنجاب میں فاورڈ بلاک بننے جارہا ہے اور حکومت میں شامل اتحادیوں نے عثمان بزدار کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز صوبائی اراکین اسمبلی کے ساتھ ہونے والی عثمان بزادر کی ملاقات کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ان کے تمام خدشات کے باوجود صوبائی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ میڈیا اور اپوزیشن میں ایجنڈا اور ٹرینڈ سیٹ کرنے والوں کے لیے خوشی کی خبر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی، حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، چاہے وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہو یا دیگر جماعتیں، وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلا آخر عوامی حکومت عوام کو جوابدہ ہے، آخرکار وزیراعظم کے اصلاحات کے ایجنڈے کے باعث آپ دیکھیں گے کہ

ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں بہتری نظر آئے گی اور حکومت کو نقصان پہنچانے کا اپوزیشن پر حملہ ناکام ہوجائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کے خلاف بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے اور حکومت کو قانون سازی میں مدد فراہم کرے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور خیبرپختونخوا میں تین وزرا کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی گئی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن کاخاتمہ اس ملک کا نصب العین ہے، 16 ماہ کی حکومت نے کرپشن کے خلاف سخت ترین فیصلے کئے ہیں، ملک میں کرپشن فری کے خلاف جہاد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مافیا نے ملک کے گلے سڑے نظام سے فائدہ اٹھایا ہے، کرپشن میں شراکت داری کرنے والوں کے خلاف کڑا احتساب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…