بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی کا داخلہ فیس میں رعایت اور وظائف دینے کا اعلان

datetime 26  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے سکالرشپس اسکیموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ اِن اسکیموں میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ٗ ارن ٹو لرن اسکیم ٗ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ٗ اسکالرشپ فار )نابینا حضرات ٗ جیلوں میں مقید افراد ٗ معذور افراد ٗ خواجہ سراء اور شہدا کے بچے( شامل ہیں ۔ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے

اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سمسٹربہار2020ء کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ٗ میٹرک ٗ ایف اے ٗ چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21۔فروری جبکہ پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس /ایم فل ٗ ایم ایس سی اور بی ایس)فیس ٹو فیس(پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14۔فروری مقرر کی گئی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کے مطابق اوپن یونیورسٹی ایک قومی یونیورسٹی ہے اس لئے ملک بھر میں موجود ہر مستحق اور غریب طالبہ یا طالبعلم کو معیاری تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع کی فراہمی اس کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ خدادا د ذھنی صلاحیتیں رکھنے والا کوئی ایک نوجوان بھی محض مالی و سائل کی کمی کے باعث اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔یونیورسٹی کی اسکالرشپ اسکیموں سے کم آمدنی والے لیکن ایسے ذھین طلباء و طالبات سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے جو محض داخلہ فیس ادا کرنے کی استعداد نہ رکھنے کے باعث تعلیم ترک کردینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ان منصبوں پر عملدرآمد  پاکستان کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں موجودعلاقائی دفاتر کے ذریعے کیا جارہا ہے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی معیار مقرر کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کی قائم علاقائی کمیٹیاں طلبہ کی ضروریات کا جائزہ لیں گے اور سکالرشپس کے لئے سفارشات پیش کریں گے۔سکالرشپس کی یہ اسکیمیں یقینی طور پر ملک سے ناخواندگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریںگی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…