پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ ہفتہ کو منظر عام پر آنے والی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر 4 دسمبر کو خلاف قانون آرڈر پاس کیا،حنیف عباسی بنام عمران خان کیس میں سپریم کورٹ نے قوائد طئے کر دیئے تھے۔موقف اختیار کیا گیاکہ

قانون کی نظر میں الیکشن کمیشن کوئی کورٹ یا ٹریبونل نہیں،پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متلعق کیس انکوئری کمیٹی کے پاس زیر التواہے۔درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو جو احکامات جاری کئے ان کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا۔درخواست میں کہاگیاکہ اکبرایس بابر کو پی ٹی آئی سے نکالاگیا,شو کاز نوٹس جاری کئے گئے،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں اکبر ایس بابر کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں،ہائیکورٹ کا 4دسمبر کا فیصلہ خلاف قانون ہے, کالعدم قراردیا جائے،ہائیکورٹ کے ڈویزنل بنچ الیکشن کمیشن کے اختیارات سے تجاوز کو نظر انداز کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان کی جانب سے دیئے گئے دلائل کو مسترد کیا گیااور مبہم غیر ضروری حکم جاری کیا،ہائیکورٹ کے سنگل جج کا 18 جولائی 2018 کا چیمبر آرڈر بھی قانون کی نظر میں صحیح نہیں، درخواست میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن کے پاس بیرون ملک فنڈنگ سے متعلق اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت کا دائرہ اختیار نہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ اکبر ایس بابر کا کوئی لوکس سٹینڈ آئی نہیں،الیکشن کمیشن کا 12دسمبر کا حکم غیر قانونی ہے،الیکشن کمیشن آرٹیکل 175 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…