کراچی (این این آئی)کراچی کے 300 سے زائد برف خانوں نے احتجاجاً برف کی پیداوار بند کر دی ہے، برف کی پیداوار کا 50 فیصد مچھلی کو محفوظ رکھنے کے لیے ماہی گیروں کی کشتیوں کو سپلائی کیا جاتا ہے، برف کی سپلائی رکنے سے ماہی گیری کے لیے جانے والی لانچوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں شہر میں مچھلی کی
قلت اور قیمتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ آل کراچی آئس فیکٹریز اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کے نرخ بڑھنے، ٹیکسوں کی بھرمار اور ایف بی آر کی سختیوں کی وجہ سے پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ فشریز کی یونین کی جانب سے گزشتہ چار سال سے برف کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔