کراچی(آن لائن)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،سنی تحریک ملک کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کریگی،ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں،ملک کو مذہب مسلک مذہب اور زبان کی بنیاد پر تقسیم ہونے نہیں دینگے، اس خطے میں ایک نہیں دو پاکستان ہونگے بہت جلد بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،
ملک کو بچانے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علماء کرام نے پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت جو چاہے کرلے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پردہ نہیں ڈالاجاسکتا،قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا،حکمران عوام کی فلاح وبہبود اور فلاحی ریاست کیلئے کام کریں غربت ختم ہوجائیگی،پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی،قانون کی بالادستی اور جرائم کا خاتمہ چاہتے ہیں عوام ٹریک قوانین پر عمل کریں اور منشیات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں،ملک کو دنیا کا ماڈل بنانے کیلئے قانون کی حکمرانی کو یقینی بناناہوگا،چاہتے امیر اور غریب سب کو یکساں اور فوری انساف ملے،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اب نظریہ ضرورت ہو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہوگا،ریاست مدینہ طرز حکمرانی کیلئے حکومت کو چاہیے کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر کرئے،انشاء اللہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد اور حکومت کی منفی پالیسی اخلاقی طور پر آئینہ دیکھاتے رہینگے،ٹرانسپیرنسی پرکی رپورٹ حکمرانوں کیلئے آئینہ ہے،کرپشن دعوؤں سے ختم نہیں ہوگی ملک کی دولت لوٹنے والوں سے آج تک وصولیابی نہیں کی جاسکی،
عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کو ا پنی نیت اچھی اور پالیسی میڈ ان پاکستان بنانا ہوگی،عوام کی بھرپور شرکت نے نشترپارک جانثاران مصطفی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے مسیج دیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کرینگے،کارکنان کی تنظیم کیلئے شب وروز کاوشوں اور تنظیم کے منشور کو گھر گھر پھیلانے پر سلام پیش کرتا ہوں،نظریاتی کارکن کسی بھی تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کو آگے لیجانے اور غربت سے نجات کیلئے کام کرنا ہوگا،مخالفین پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں کارکنان ہر سازش کا مقابلہ شعور سے کریں۔