اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے و وزارت داخلہ سے دس دنوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ جمعہ کو جاری بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ پریشان کن امر ہے کہ زیادہ کرپشن والے ممالک میں پاکستان کا درجہ 117 سے بڑھ کر 120 ہوگیا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ سے عوام میں اضطراب و پریشانی پائی جاتی ہے، وزارت داخلہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کیساتھ ملکر بدعنوانی کی درجہ بندی کے طریقہ کار پر رپورٹ مرتب کرے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بدعنوانی کی درجہ بندی کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانچ پڑتال کا کیا طریقہ کار ہے، پچھلے تین سالوں میں بدعنوانی کی درجہ بندی کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کی کن کن اداروں کی چانج پڑتال کی، پچھلے تین سالوں میں کرپشن پرسپشن انڈکس کے اشاریوں کی تفصیلات کمیٹی کے روبرو پیش کی جائے، پاکستان میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے عہدیداران کو جلد کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔