لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ننکانہ صاحب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے، سڑکوں کی تعمیر کی اور ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف سپورٹ نہ کرتے تو شاید یہ سارے کام نہ ہوتے۔سپیکر نے کہا کہ کرتار پور کوریڈور بنانے میں جنرل باجوہ کی جپھی نے جو کام کیا
وہ ماضی کی حکومتیں نہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرتارپور کوریڈور پر وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کا جو کریڈٹ ہے وہ انہیں ملنا چاہیے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کرتار پور کوریڈور بنانے میں ذاتی دلچسپی لی،انہوں نے دس سے زائد بار کرتار پور کوریڈور کی تعمیر کے دوران دورے کیے اور جس سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔