انسداد دہشت گردی عدالت، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں نیا موڑ  عبدالرحمان بھولا، زبیر چریا نے حتمی بیان ریکارڈ کرادیا، تہلکہ خیز انکشافات

22  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی میں سانحہ بلدیہ کیس کے ملزمان ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج عبدالرحمان بھولا، زبیر چریا نے حتمی بیان ریکارڈ کرادیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کے دونوں ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا آگ لگانے کے بیان سے مکر گئے۔ملزم عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا سے 380 سے زائد سوالات پوچھے گئے،

ملزمان نے عدالت میں سوالات کے تحریری جواب جمع کرادئیے۔ملزم عبدالرحمان بھولا کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کے وقت ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کا انچارج تھا لیکن آگ لگانے میں ملوث نہیں ہوں۔دوسرے ملزم زبیر چریا نے کہا کہ علی انٹرپرائز کے فشنگ ڈپارٹمنٹ کا انچارج تھا، آگ لگی یا لگائی اس کے بارے میں نہیں جانتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملزمان بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے 3 فروری کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے دلائل طلب کرلیے۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈھائی سو کے لگ بھگ ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…