بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں اس کام کا آغازکر دیں وزیراعظم عمران خان کو کیا مشورہ دیدیا گیا،جانئے

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول لیں،عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب، مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران خان کا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں، عمران خان نے کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی کی اور اب وزیراعظم کے کْرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معیشت کو تباہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب، مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران خان کا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف جانے سے لے کر، بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک جھوٹ بولا۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت ہوتی ہے جس پر شرم آنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…