اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں آٹے کاکسی قسم کا کوئی بحران نہیں ۔معروف تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے۔یہ مصنوعی قلت ہے جو عوام کو دکھائی جا رہی ہے۔اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاصوبائی حکومتوں نے ضرورت سے زیادہ آٹا خریدا ہے جو کہ ان کے پاس موجود ہے، یہ ایک مافیا ہے جو چاہتا ہے کہ عمرا ن خان حکومت چھوڑ کر چلے جائیں، اسی لئے یہ آٹے
کی کمی دکھائی جا رہی ہے۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ وہی ہو رہا ہے جو 2008 میں کیا گیا تھا جب ق لیگ کو ہٹانا او ر پیپلز پارٹی کو الیکشن جتوانا تھا۔تب بھی پوری مارکیٹ میں آٹے کی کمی کر دی گئی تھی جس کے بعد گالیاں ق لیگ کو پڑیں کہ وہ سارا آٹا کھا گئے ہیں۔انکشاف کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ اس آٹے کی قلت میں سب سے زیادہ ہاتھ دو وزراء کا ہی ہے، ایک صوبائی اور ایک وفاقی۔وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹا دیں۔