جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان نے فارورڈ بلاک بنا لیا، گروپ بنا کر ساتھ رہنے کا حلف بھی اٹھا لیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دبا ؤبڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے 20ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے

اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے 20ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…