لاہور (پ ر )ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ، پنجاب حکومت نے اس حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کی کوئی فیس نہیں ہے البتہ ڈوپلیکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے 100 روپے چارج کیے جاتے ہیں،
اس حوالے سےجھوٹی اور بے بنیاد خبریں چل رہی تھیں کہ پنجاب حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس سے 300 سے بڑھاکر1200 کردی ہے، پنجاب حکومت نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اوربے بنیادقراردیدیا ہے اورعوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بالکل مفت حاصل کیا جاسکتا ہے ۔