جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک گندم 30روپے کلو بیچنے کی اجازت کس نے دی؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں اگر گندم کی پیداوار زیادہ یا کم ہو جائے تو درآمد یا برآمد کرنے کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دیتی ہے ، جاری بحران جس وجہ سے پیدا ہو ا اس کے پیچھے بھی حکومتی پالیسیوں کا عمل دخل ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو غلط اعداد و شمار پیش کئے گئے جس میں کہا گہا کہ گندم سرپلس ہے ، لیکن حقیقتاً ایسا نہیں تھا، حکومت نے جو اضافی گندم 30روپے فی کلو کے حساب سے بیچنے کی اجازت دی ،اس کے بعد ہی یہ تمام صورتحال پیدا ہوئی ، دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق صورتحال پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کرینگے ۔دریں اثنا سندھ میں تیار ہونے والے آٹے کی بلوچستان کے راستے مبینہ طورپر افغانستان اسمگلنگ نے صوبے میں گندم اورآٹے کابحران کھڑا کردیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں فی100کلوگرام گندم کی قیمت مزید8تا10روپے کے اضافے سے 6200تا 6500 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے گندم کے ذخائرچھپادیے ہیں اور تھوک بیوپاریوں نے گندم کی فروخت نئے خریداروں کے بجائے صرف اپنے پرانے اور جان پہچان کے حامل مستقل خریداروں تک محدود کردی، اس طرح گذشتہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں 100کلوگرام گندم کی قیمت میں مجموعی طورپر 1500 تا 1700 روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…