کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کے کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ کالجز سندھ کے مطابق کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال سے بند بھرتیوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ کالجزسندھ کے مطابق محکمے نے 17 گریڈ کے 1500 لیکچرارز کی اسامیوں پر بھرتیوں کافیصلہ کر لیا ہے
جس میں شعبہ کیمسٹری کے لیے 98 مرد و خواتین کی اسامیاں خالی ہیں۔شعبہ ریاضی کے لیے 67 مرد اور 54 خواتین کی اسامیاں اور شعبہ فزکس کے لیے 154، انگلش کے لیے 172 اسامیاں پر کی جائیں گی۔محکمہ کالجز سندھ کے مطابق اردو مضمون کے لیے 144، مطالعہ پاکستان کے لیے 86 اسامیاں خالی ہیں جبکہ سندھ بھر کے کالجز میں ڈھائی ہزار سے زائد مضامین میں اساتذہ کی کمی ہے۔