جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

موٹر وے پولیس نے متحدہ عرب امارات کے قونصلر جنرل کو اوور سپیڈ پر چالان کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) موٹروے پولیس بیٹ کراچی 35ٹائیگر پر مامور پیٹرولنگ افسران انسپکٹر سید قمبر علی شاہ اور سب انسپکٹر رانا کاشف کراچی کی جانب آنے والی گاڑیوں کی بحریہ ٹاؤن ورکنگ زون سے پہلے M.9 پر اسپیڈ کیمرا پر چیکنگ کر رہے تھے۔

اسی اثنا ایک لینڈ کروزر ابوظہبی عرب امارات کی نمبر پلیٹ لگائے نمبر 56121 برنگ سفید گاڑی M.9 پر آ رہی تھی جبکہ اسپیڈ لمٹ،120 ہے اور مذکورہ گاڑی اسپیڈ لمٹ سے تجاوز کرتی ہوئی،146 پر سفر کر رہی تھی جسے افسران نے اسپیڈ کیمرہ میں رکارڈ کیا اور گاڑی کو روک کر ڈرائیور بنام نثار سکنہ کراچی کو چالاننگ آفیسر سب انسپکٹر رانا کاشف نے اپنی روڈ وائلیشن کے متعلق بریف کیا اور نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈینینس کے سیکشن B.20 میں۔ 750روپے اووراسپیڈ کا چالان ٹکٹ جاری کیا۔مذکورہ گاڑی میں قونصلر جنرل یو اے ای عرب امارات خود بیٹھے تھے اور پیچھے ان کے ساتھ دیگر گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔مذکورہ افسران کی ایسی روڈ سیفٹی اور انفورسمینٹ کارروئی کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آ جی ساؤتھ زون قمر رضا جسکانی نے شاباشی اور CC2 سی سی ٹو بمعہ کیش ایوارڈ سے نوازا ہے۔پیٹرولنگ افسران کی ایسی کاروائی کرنے پر ایڈیشنل آئی جی ساتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساتھ زون قمر رضا جسکانی نے افسران کو شاباشی دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…