بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آٹے کا بحران پر شور مچانے والوں کی سازشیں اور افواہیں دم توڑ گئیں حکومت کا فلور ملز کیخلاف سخت ایکشن ،170ملز پر بجلیاں گرا دیں گئیں ، بڑا حکم جاری

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کے فہم و تدبیر انتظامی صلاحیتوں اور فوری اقدامات کے نتیجے میں پنجاب میں آٹے کے نام نہاد بحران کی کیفیت اور صورت حال کا مصنوعی واویلا مچانے والوں کی سازشیں اور افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور سازشوں کے جال بننے والے ایک کان بند کر کے سن لیں کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پانچ برس

تک وزیراعلی پنجاب رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پر یس کلب راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہ پہلے تھا نہ اب ہے او ر جن مفاد پرستوں نے اس قسم کی صورت حال پیدا کرنے کی سازش کی ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔178فلور ملز مالکان کے خلاف ایکشن لیا گیا 15فلور ملز کے لائسنس معطل کئے گئے۔170 فلور ملز کا کوٹہ معطل کیا گیا اور سوا نو سو کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے۔قصور وار پائے جانے والے ڈسٹرکٹ فوڈ افسران اور ڈپٹی ڈائریکٹر ز فوڈ کو معطل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فلور ملز اور چکی کے آٹے میں پانچ سے 10روپے کی قیمت کا فرق ہوتا ہے۔لیکن اس صورت حال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار کی قیادت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔8یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔9ہسپتال بن رہے ہیں۔پنجاب میں ٹیکسوں کی وصولی کی شرح 104فیصد ہے۔35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر خرچ کیا جارہا ہے۔جس سے آب جنوبی پنجاب کا کوئی گلہ شکوہ باقی نہیں رہا۔صوبے میں آدھی سے زائد وزارتوں کی پالیسیاں بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔پنجاب میں 60فیصد اضلاع میں صحت کارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 178ارب خرچ کئے گئے ہیں۔اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت گذشتہ 5سالوں کی

نسبت 42ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگروہ بزدار حکومت کے ترقیاتی کاموں کی تفصیل بیان کرنا شروع کردیں تو بات تین گھنٹے میں بھی مکمل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے حکومتی بینچوں کے سو فیصد اراکین کی وزیراعلی پنجاب کو حمایت حاصل ہے مسلہ کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے نحوست بھر ے دھرنے نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور اس ایشو سے توجہ ہٹائی۔لیکن اس کے

باوجود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر ایشو کو سرد خانے کا شکار نہیں ہونے دیا اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر ی عوام کے حق کی حمایت جاری رکھی ہے اور اب عوامی جمہوریہ چین نے بھی بھارت کے کشمیر موقف کی وضاحت طلب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدستور کرفیو جاری ہے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے جس پر حکومت پاکستان اور پاکستان کے

عوام سر اپا احتجاج ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ ملکی سالمیت کا دفاع اور تحفظ ہر شے پر مقد م ہے اور افواج پاکستان نے اس سلسلے میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اانہوں نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کہیے ہیں سوئی گیس کی 50فیصد کمی دور کردی گئی ہے۔پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے اب تک 20ٹیوب ویل لگائے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…