منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’’تحریک انصاف کی حکومت میں  نئے ریکارڈ قائم کرنے کے قریب‘‘عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگالات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک بھر میں مثالی ترقیاتی کام کر کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستانی عوام اپنی آنکھوں سے ریکارڈ قائم ہوتے دیکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گرین پختونخوا بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس بارے میں عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں میں ارمڑ ، چمکنی ، ترناب ، میاں گجر ، لالا کلے ، سردار گڑھی پشاور وغیرہ یونین کونسلوں کی راہ میں قطعی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے بتدریج پورے کر رہی ہے اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے انہیں ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے گی۔وزیر ماحولیات نے عوام سے اپیل کی کہ صوبے کے کونے کونے میں رواں موسم بہار میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں تاکہ صوبے کو گرین پختونخوا کے ساتھ ساتھ اقتصادی طور پر بھی مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…