منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ماضی میں خزانے لوٹنے والے ہم سے 15ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں،عمران خان کا عوام سے احساس اور درد کا رشتہ ہے، مافیا کو شکست دیکر رہیں گے، حکومت کا اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے کے مطابق مافیا کو شکست دیکر رہیں گے،ماضی میں خزانے لوٹنے والے ہم سے 15ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں،عوام نے سیاسی بہروپیوں کو مسترد کرکے عمران خان جیسا احساس رکھنے والا لیڈرمنتخب کیا،دہائیوں تک ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ہم سے پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں بڑھی؟،

لندن اور دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستان صرف سیاست کرنے آتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کرنے پر عوام کی مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے احساس اور درد کا رشتہ ہے،الیکشن میں عوام کے دیئے 95ہزار ووٹ مجھ پر قرض ہیں،عمران خان نے قوم سے فرسودہ نظام بدلنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وعدہ ہے کہ مافیا کو شکست دے کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر ڈال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں خزانے لوٹنے والے ہم سے 15ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوام نے سیاسی بہروپیوں کو مسترد کرکے عمران خان جیسا احساس رکھنے والا لیڈرمنتخب کیا،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں سے حساب مانگا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ دہائیوں تک ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ہم سے پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں بڑھی؟،دہائیوں تک ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ہم سے پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں بڑھی؟۔ انہوں نے کہاکہ لندن اور دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستان صرف سیاست کرنے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان معاشی محاذ پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی کئی لوگ بیماریوں کا شکار ہو گئے۔معاون خصوصی نے کہاکہ لندن کی فضاؤں میں گھومنے والوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا،عمران خان مستحقین کیلئے لنگرخانے اور پناہ گاہیں کھول رہے ہیں، فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے لنگر خانے سے کھانا اور پناہ گاہوں میں سوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے ہنر مند پاکستان پروگرام شروع کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے لاکھوں مستحق خاندانوں کو ہیلتھ انصاف کارڈ دیئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…