لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عوام کیلئے انتہائی مشکل حالات پیدا ہونے پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے قیادت کو پیغام پہنچایا ہے کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ایسے حالات میں بطور اپوزیشن جماعت موثر آواز سامنے
نہ آنے کی وجہ سے پارٹی کے بارے میں منفی رائے قائم ہوسکتی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں او رمہنگائی کے خلاف فوری طور پر احتجاج شروع کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے قیادت پارٹی عہدیداران کو باضابطہ ہدایات جاری کرے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے موجودہ حالات خصوصاً مہنگائی کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔