خیبر(این این آئی) انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کرنے والے ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین کے لیے انعام کا اعلان کیا ۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ اپنی فریاد لے کر تھانے گئے اور اس دوران وہ غلطی سے ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او )کی کرسی پر بیٹھ گئے۔خیبرپختونخوا پولیس نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کردی۔جب ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر
انہیں اٹھانے کے بجائے ان کے برابر میں بیٹھ گئے اور بڑے تحمل سے اْن کی بات سنی اور ان کی شکایت درج کی۔واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے ایس ایچ او کی اعلیٰ ظرفی اور عمدہ اخلاقی کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ایسے میں آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے ایڈیشنل ایس ایچ او کے اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔آئی جی ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوعقیل امین نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کی ہے۔